کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کاکیمپ چھوڑنامہنگاپڑگیا،6ماہ تک پابندی کاسامنا

رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور کوچ جارج جیسز کے درمیان کھیلنے کے وقت سے متعلق اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد اسٹار فٹبالر نے قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا۔ اس معاملے میں ممکنہ پابندی کی مدت ایک سے چھ ماہ تک ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ڈسپلنری کونسل کرے گی۔اگر پابندی ایک ماہ سے زیادہ ہوئی تو رونالڈو اگلے ماہ ڈنمارک اور ویلز کے خلاف نیشنز لیگ کے میچز سے محروم ہوسکتے ہیں۔ تاہم ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق مختصر مدت کی پابندی کا امکان زیادہ ہے۔رونالڈو نے اپنے بیان میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پرتگالی عوام سے معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کیمپ چھوڑنا ان کی غلطی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچ کی جانب سے وعدے سے انحراف نے انہیں مایوس کیا، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے اقدام کے نتائج سامنے آنے چاہییں اور قوانین کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔دوسری جانب کوچ جارج جیسز نے کہا کہ انہوں نے رونالڈو کا بیان پڑھ لیا ہے اور اب ان کی توجہ ٹیم کے معاملات پر مرکوز ہے۔کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی جانب سے اب تک 234 میچز میں ریکارڈ 146 گول کرچکے ہیں۔



