مسٹر360کا طوفان،2میچز میں16چھکے،181رنز،بولرز بے بس

جنوبی افریقی چیمپئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسٹر 360 کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف صرف 39 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
دوسرے میچ میں ڈی ویلیئرز نے بیٹنگ کے تمام ریکارڈز کو چیلنج کرتے ہوئے محض 40 گیندوں پر ناقابلِ یقین 111 رنز جڑ دیے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 11 بلند و بالا چھکے شامل تھے، جس نے شائقین کو ایک بار پھر ان کے عروج کے دور کی یاد دلا دی۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، تاہم ان کی بیٹنگ کی مہارت، بے مثال شاٹ سلیکشن اور جارحانہ انداز آج بھی برقرار ہے۔
سابق جنوبی افریقی بلے باز اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
مسلسل دو فتوحات کے بعد جنوبی افریقی چیمپئنز کا اگلا امتحان ہفتے کو شارجہ میں بھارت چیمپئنز کے خلاف ہوگا، جہاں شائقین کو ایک بار پھر ڈی ویلیئرز کی دھواں دار بیٹنگ دیکھنے کی امید ہوگی۔



