ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائی کی جائے،احسن اقبال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ غذائی اشیا کی قیمتوں کی موثر نگرانی کریں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کاروائی کی جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ تھوک اور پرچون قیمتوں میں غیرضروری فرق ختم کیا جائے، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا موازنہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں تک پہنچنا چاہیے، عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں ڈی اے پی مہنگی کیوں ہے؟

احسن اقبال نے کہا کہ گھی، خوردنی تیل اور ڈیری مصنوعات کی معائنہ رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات اور مارکیٹ میں بگاڑ کی نشاندہی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button