بوریوالا میں قتل کے مقدمے میں ایک مجرم کو پھانسی اور5 کو قید و جرمانے کی سزائیں

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو\ جانو ڈاٹ پی کے)وہاڑی پولیس کی جانب سے قتل کے مقدمہ میں موثر تفتیش، پیروی و شہادتوں کی بدولت 6 مجرمان کو پھانسی، قید اور جرمانہ سمیت مختلف سزائیں۔
تھانہ صدر بورے والا میں درج مقدمہ نمبر 429/24 میں بہترین تفتیش، پیروی و شہادتوں کی بدولت معزز عدالت جناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بوریوالا شوکت علی 6 مجرمان کو پھانسی قید اور جرمانہ سمیت مختلف سزائیں
معزز عدالت کی جانب سے مجرم مزمل حسین کو پھانسی اور 20 لاکھ روپے جرمانہ، مجرم اختر حسین کو 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور 9 لاکھ 67ہزار 6 سو 19 روپے ارش، مجرم عبدالغفار عرف کالی کو 25 ہزار روپے دمان اور لاکھ 67ہزار 6 سو 19 روپے ارش، مجرم احسان کو 80 ہزار روپے دمان، وقاص عزیز عرف وکی کو 25 ہزار روپے دمان، محمد فاروق کو 65 ہزار روپے دمان کی سزائیں سنائی گئی
مجرمان نے سال 2024 میں چک نمبر 457 ای بی میں 2 کنال رقبہ کے تنازعہ پر فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد شہزاد نامی شہری کو قتل جبکہ ندیم، عبدالجبار، منظور، شہزاد، ذوالفقار، احسان، ظہور اور سیفاں بی بی کو زخمی کر دیا تھا۔ مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر عبدالجبار نے کی تھی۔



