ویرات کوہلی نے آشرم جانے کے5کروڑ لینے کا الزام مسترد کردیا،ترجمان کادوٹوک جواب

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ پریم آنند مہاراج کے ورنداون آشرم جانے کے عوض 5 کروڑ روپے لینے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوہلی اور انوشکا شرما مذہبی عقیدت کی وجہ سے آشرم جاتے ہیں اور انہوں نے کبھی آشرم جانے کے لیے کسی قسم کا معاوضہ وصول نہیں کیا۔دوسری جانب فلاحاری مہاراج دنیش شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی کو آشرم لانے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اس دعوے کے حق میں تاحال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ویرات کوہلی کے ترجمان نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ ایسے دعووں کو رپورٹ یا پھیلانے سے قبل حقائق کی مکمل تصدیق کی جائے۔ترجمان کے مطابق کوہلی اور انوشکا کا آشرم کا دورہ کسی مالی معاوضے کے بجائے مذہبی عقیدت سے متعلق تھا۔



