زرداری کا ‘انکار’، گورنر کا ‘اقرار’ ، پی ٹی آئی کا سخت امتحان شروع!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی لانگ مارچ اور خیبر پختونخوا کے بحران پر اسلام آباد میں شدید کھلبلی! صدر آصف علی زرداری اور گورنر کے پی کے متضاد موقف نے سیاسی ہیجان کو انتہا پر پہنچا دیا ہے۔ ایک طرف زرداری کا انکار اور دوسری طرف گورنر راج کا کھلم کھلا اشارہ؛ پی ٹی آئی قیادت سخت امتحان میں پڑ چکی ہے جبکہ لانگ مارچ کے اگلے مرحلے پر انتہائی اہم ترین فیصلے سامنے آ گئے ہیں۔
مکمل سنسنی خیز تفصیلات اور ویڈیو کے لیے لنک پر کلک کریں 👇
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایک طرف صدر آصف علی زرداری کی جانب سے گورنر راج کی مخالفت کی بات سامنے آئی ہے تو دوسری جانب خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اٹک سے آگے نہ بڑھنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر حکومت نے پی ٹی آئی کو احتجاج ختم کرکے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ احتجاج جاری رہا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ لانگ مارچ پرامن ہے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ سیاسی محاذ پر بڑھتی کشیدگی کے باعث آئندہ چند روز انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔




