ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن\جانوڈاٹ پی کے)ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی احکامات پر ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کی روک تھام اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سنیپ چیکنگ، ناکہ بندی اور پولیس گشت کا سلسلہ جاری ہے ضلع کے تمام تھانوں کی پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، حساس مقامات اور مختلف چیکنگ پوائنٹس پر مؤثر ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں سنیپ چیکنگ اور پولیس گشت کی مؤثر نگرانی کرنے، پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی گئی ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ دورانِ چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مہذب رویہ اختیار کیا جائے، جبکہ قانون کی عملداری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ٹھٹھہ پولیس جرائم کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور ضلع میں پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔



