پاکستان تحریک انصاف ٹھٹھہ کی جانب سے عمران خان کی آزادی اور لانگ مارچ کی حمایت میں علامتی دھرنہ

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے عمران خان سمیت ان کی قید بہنوں کی آزادی کے لیے خیبر پختونخوا سے نکلنے والے احتجاجی لانگ مارچ کی حمایت میں رکشہ اسٹاپ ٹھٹھہ اور ٹھٹھہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علامتی دھرنا دیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔
احتجاج اور دھرنے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر سید امجد شاہ، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ہوش محمد عباسی، سینئر وائس پریزیڈنٹ وحید رند، مراد ساٹی، لیبر ونگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر لالا مراد خان نے کی جبکہ پارٹی کے کارکنان کی جانب سے عمران خان کی آزادی کے لیے نعرے بازی بھی کی گئی۔
رہنماؤں نے عمران خان کی جلد آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور پارٹی قیادت کی جانب سے نکالی گئی ریلی کی بھرپور حمایت کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف ٹھٹھہ کی جانب سے ٹھٹھہ شھر سمیت دھابیجی شھر میں بھی احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی



