مریم نفیس نے ازدواجی زندگی کی دلچسپ حقیقت بتا دی،شوہر کے ساتھ بے تکلفی کی انتہا ہوگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ شوہر امان احمد کے ساتھ ان کی دوستی اتنی گہری ہوگئی ہے کہ بعض اوقات وہ انہیں شوہر کے بجائے دوست سمجھ کر باتیں کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مریم نفیس کو ایک ٹی وی شو میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ان کی اور امان احمد کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی بے تکلف ہوگئے ہیں۔
مریم نفیس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بعض اوقات ان کی بے تکلفی اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ امان احمد کو انہیں یاد دلانا پڑتا ہے کہ وہ ان کے شوہر ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ امان احمد کے ساتھ دوستوں کی طرح مذاق کرتی ہیں اور ایسی باتیں بھی کہہ دیتی ہیں جو عام طور پر قریبی دوستوں کے درمیان کی جاتی ہیں۔مریم نفیس نے کہا کہ ان کے خیال میں شریکِ حیات کے ساتھ دوستی ہونا شادی شدہ زندگی کا ایک مثبت پہلو ہے، کیونکہ اس سے رشتہ مزید آرام دہ، مضبوط اور خوشگوار ہوجاتا ہے۔



