کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے

دبئی (جانو ڈاٹ پی کے)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے ٹکٹ بیلٹ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کے ذریعے شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کے میچز کے ٹکٹس کے لیے درخواست دے سکیں گے۔آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر تک کھلا رہے گا اور اس دوران شائقین ورلڈکپ 2027 کے تمام میچز کے لیے ٹکٹ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ایک میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹوں کی درخواست دی جاسکے گی۔آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ میں انٹری کے لیے شائقین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے شائقین کو ورلڈکپ 2027 کے میچز کے ٹکٹس تک رسائی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔



