سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑا اضافہ ہوگیا، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے کا ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد ایک تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 191 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Back to top button