لاہور چیمبرانتخابات 2026،ویژن الائنس کا میدان صاف،تینوں عہدیدار بلامقابلہ منتخب

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026 کا چوتھا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، جہاں ویژن الائنس کے تینوں امیدوار اہم عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔علی حسام اصغر لاہور چیمبر کے صدر، سردار عثمان غنی سینئر نائب صدر جبکہ خادم حسین نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔انتخابی عمل کے مطابق تینوں عہدوں کے لیے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے باعث علی حسام اصغر، سردار عثمان غنی اور خادم حسین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔کاغذات نامزدگی 26 ستمبر کو جمع کرائے گئے تھے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل 28 ستمبر تک جاری رہا۔ جانچ پڑتال کے دوران تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔یوں لاہور چیمبر کے انتخابات 2026 میں ویژن الائنس نے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کی تینوں اہم نشستیں بلامقابلہ حاصل کرلیں۔



