سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ12ہزار800روپے سستا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کی سطح پر آگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی، فی تولہ چاندی 325 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 578 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 279 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 639 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button