صاحب دفتر میں ہیں تو سب دفتر میں رہیں، ڈی جی سائبر کرائم کا انوکھا سرکلر

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)چھٹی ہوگئی تو کیا ہوا؟ صاحب کے جانے تک دفتر میں رہیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انوکھا سرکلر جاری کردیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں دفتری اوقات ختم ہونے کے باوجود افسران اور عملے کے گھر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی علی ناصر رضوی کے حکم پر جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بعض افسران ڈی جی کی موجودگی کے دوران ہی دفتر سے چلے جاتے ہیں، جس پر حکام بالا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک ڈی جی صاحب دفتر میں موجود ہوں گے، کوئی افسر یا اہلکار دفتر سے نہیں جائے گا۔ہدایت کے مطابق دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد اگر کسی افسر یا اہلکار نے گھر جانا ہو تو اسے ڈی جی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔نئے حکم نامے کے بعد ایجنسی کے افسران اور عملے میں سرکلر کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، جبکہ دفتر میں حاضری اور دفتری اوقات کے حوالے سے انتظامی نظم و ضبط مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔



