پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

سمرقند(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان کی اوپن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ممالک کی ٹیموں کو شکست دی اور مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کے خلاف کامیابی حاصل کی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف مقابلے برابر رہے۔ قومی ٹیم کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پاکستان اوپن ٹیم نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے اور گزشتہ پوزیشن کے مقابلے میں 29 درجے بہتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں کیٹیگری ڈی کی پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان نے عالمی شطرنج کے میدان میں نمایاں کامیابی اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں

Back to top button