جھڈو میں صحافی پر مبینہ مقدمے کے خلاف صحافتی اتحاد، پنگریو پریس کلب کا اظہارِ یکجہتی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ /پی کے)چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر جھڈو کے عملے کی جانب سے پریس کلب جھڈو کے جنرل سیکریٹری وسیم راہموں پر درج کرائے گئے مبینہ جھوٹے مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پریس کلب جھڈو کے صدر اسحاق ساگر بھٹی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پریس کلب پنگریو کا ایک وفد جھڈو پہنچا، وفد میں کاوش اور کے ٹی این کے رپورٹر نور حسن بھونریو، ٹائم نیوز کے رپورٹر پیر علی مراد شاہ، مہران ٹی وی کے رپورٹر فیصل الرحمان آرائیں، دھرتی ٹی وی کے رپورٹر بشیر احمد کھوسو، عوامی آواز میڈیا گروپ کے نمائندے محمد ہارون کھٹی، ٹائم نیوز کے کیمرامین رانا شوکت علی راجپوت، طارق بشیر کمبوہ اور قائم علی کھوسو شامل تھے۔
پریس کلب جھڈو کے صدر اسحاق ساگر بھٹی سے پنگریو کے تمام صحافیوں کی اس آمد اور صحافتی اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر ان کا شکر گزار ہو کر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صحافی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور مقدمہ ختم کرکے انصاف فراہم کیا جائے.



