اے آئی ایل گلوبل کی جانب سے قیمت رائے کو اے آئی ایل تھرپارکر کا صدر مقرر کرنے کا اعلان

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز (AIL Global) کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مٹھی کے صدر قیمت رائے کو سال 2026 کے لیے اے آئی ایل ڈسٹرکٹ تھرپارکر، سندھ چیپٹر، پاکستان کا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اے آئی ایل گلوبل کے صدر سعید احمد ہاشمی کی جانب سے 26 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے اعلامیے میں قیمت رائے کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق قیمت رائے کی تقرری سے سندھ میں اے آئی ایل کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، انصاف، جمہوریت، وکلاء کی فلاح و بہبود اور قانونی شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ اے آئی ایل گلوبل کے صدر سعید احمد ہاشمی نے قیمت رائے کے لیے نئی ذمہ داری میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایسوسی ایشن کی ترقی اور اس کے عالمی مشن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button