کرتارپور: بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز

شکرگڑھ (جانوڈاٹ پی کے) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، جہاں مذہبی رسومات، عبادات اور دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف ممالک سے کرتارپور پہنچنے والے یاتری دربار پر حاضری دے رہے ہیں اور مذہبی عبادات و رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لنگر ہال میں یاتریوں کے لیے مختلف کھانوں اور چائے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

دو روزہ قیام کے بعد یاتری آج تقریبات کے اختتام پر اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی یاتری راہداری نہ کھلنے کے باعث کرتارپور پہنچنے سے محروم رہے۔ یاتریوں نے تقریبات کے دوران کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button