احتجاج کے باوجود راولپنڈی اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے معاملے پر جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعطیلات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق انٹرا سٹی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتی رہے گی، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی رابطہ سڑکیں بھی کھلی رہیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں کو ملانے والے راستے بھی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، راولپنڈی میں کسی بھی شاہراہ کو بند نہیں کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان تمام اہم راستے تاحال کھلے ہیں اور شہری معمول کے مطابق آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو صورتحال میں کسی بھی تبدیلی سے بروقت آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button