بدین میں واٹر کورس میں ڈوب کر دو سالہ بچہ جاں بحق، گھر میں کہرام

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل بدین کے نواحی گاؤں کھیٹو کولہی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو سالہ معصوم بچہ واٹر کورس میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد عثمان ولد محمد اشرف ملاح گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اچانک قریبی واٹر کورس میں گر گیا۔ اہلخانہ نے بچے کو فوری طور پر طبی مرکز منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔
ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچے کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی، جسے گھر پہنچایا گیا تو کہرام مچ گیا۔
معصوم بیٹے کی میت دیکھ کر والدہ غم سے نڈھال ہوگئیں اور بچے سے لپٹ کر بے ہوش ہوگئیں، جبکہ گھر میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔



