لاہور کے نوجوان رنر کا اسکردو کی جانب سفر16روزبعدبھی جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے نوجوان رنر فیضان احمد کا 16 روز بعد بھی اسکردو کی جانب سفر جاری ہے۔
فیضان احمد 16 روز دوڑنے کے بعد رائے کوٹ برج کے قریب پہنچ گئے ہیں، انہوں نے آج چلاس سے اپنی رننگ کا آغاز کیا تھا۔
نوجوان رنر کو چلاس سے رائے کوٹ کی جانب دشوار رننگ میں اپ ہل دوڑنا پڑا تھا، انہیں اگلے چند روز مزید دوڑ کر 208 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔
فیلکن ٹرائیتھلون کلب کی نمائندگی کرنے والے فیضان دوڑ کر لاہور سے اسکردو کا سفر کر رہے ہیں۔



