ٹھٹھہ:سندھیانی تحریک کا سندھ کی وحدت کے تحفظ کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)سندھیانی تحریک ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس مکلی میں منعقد ہوا اجلاس میں سندہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف جدوجھد کا اعلان۔
قومی عوامی تحریک کی ذیلی تنظیم سندھیانی تحریک ضلع ٹھٹھہ کا اہم اجلاس سندھیانی تحریک کی ضلعی آرگنائزر مہرین بھٹی کی صدارت اور مرکزی رہنما ناہید جوگی کی موجودگی میں مکلی میں منعقد ہوا، جس میں سندھیانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں جدوجہد تیز کرنے، سندھ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کرنے اور 4 اکتوبر کو میرپور ساکرو میں ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں نکلنے والی "محبت سندھ ریلی” میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما ناہید جوگی، ضلعی رہنماؤں مہرین بھٹی، غزالہ فرزانہ بھٹی، شمائلہ میربحر، عظیمہ پلیجو، فہمیدہ ساکرائی، مہناز میمن اور دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لالچ میں سندھ کی وحدت کا سودا کیا ہے اور اقتدار کے عوض سندھ کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس لیے سندھ کا عوام بیدار ہو، پیپلز پارٹی کے فریب کو پہچانے اور پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنی دھرتی کی حفاظت کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد ایاز لطیف پلیجو سندھ میں شعوری قوت بڑھانے، قوم کو متحد کرنے اور سندھ کے خلاف ہونے والی منظم سازش کے خلاف ایک مضبوط آواز بنے ہیں۔ قومی عوامی تحریک سندھ کے عوام کو سیاسی طور پر بیدار اور باشعور بنانے کے لیے گاؤں گاؤں پہنچ چکی ہے۔ ہمارا واضح مقصد عوام کو سندھ کی وحدت، وسائل اور دھرتی کے تحفظ کے لیے منظم جدوجہد کی ضرورت سے آگاہ کرنا ہے۔
رہنماؤں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مادر وطن کی بقاء، وحدت اور وسائل کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر منظم جدوجہد کا میدان سجائیں اور سندھ کی تقسیم کی ہر سازش کو عوامی طاقت سے ناکام بنائیں۔
اجلاس میں ٹھٹھہ ضلع میں تنظیمی دورے، تنظیم سازی اور نئے یونٹ قائم کرنے پر بھی غور و فکر کیا گیا۔



