سعودی عرب کی دفاعی مدد پر ترکیہ متحرک،فضائی دفاع سمیت اہم تعاون زیر غور

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان، بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی کارروائی کے منٹس پر مشتمل پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔پروٹوکول میں تجارت و سرمایہ کاری، زراعت و غذائی تحفظ، تیل، گیس و معدنیات، بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، صحت، تعلیم اور محنت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت شامل ہے۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پروٹوکول پر دستخط کو پاکستان اور بحرین کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button