قومی ٹیم کی قیادت اعزاز، قوم کو فتح کا تحفہ دینے کی کوشش کروں گا،صاحبزادہ فرحان

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کا موقع ملنا ان کے لیے انتہائی باعثِ فخر ہے اور وہ بطور کپتان و کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو فتح کا تحفہ دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ کپتان کو فرنٹ لائن سے ٹیم کی قیادت کرنا ہوتی ہے اور انہیں پہلی بار قومی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا ہے۔ اتنی بڑی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز ہے جس کا وہ بھرپور دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں دباؤ ضرور ہوتا ہے، تاہم اسے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔ قومی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی اور میدان میں بہترین ممکنہ اسکواڈ کے ساتھ اترے گی۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ وہ کپتان اور کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان کو کامیابی دلائی جاسکے۔ٹیم کے کمبینیشن پر بات کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا کہ شاداب خان اور فخر زمان کی شمولیت سے اسکواڈ مزید مضبوط ہوا ہے اور ان شاء اللہ سیریز میں کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں احسن نواز اور معاذ صداقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو جارحانہ انداز میں کھیلنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے اور وہ خود بھی اسی انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کے مطابق قومی ٹیم کا بہترین کمبینیشن تیار ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button