ڈیپلواورکلوئی تعلقوں میں چوروں کا راج،شہریوں اورمال مویشی پالنے والوں کی نیندیں حرام،پولیس خاموش تماشائی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو شہر اور گردونواح میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے تقریباً روزانہ کسی نہ کسی مقام پر چوری کی واردات سامنے آ رہی ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ رات بھی ڈیپلو شہر سے مبینہ طور پر ایک بیل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد شہریوں میں مزید بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کے مطابق مسلسل چوریوں کے باعث ان کی جان، مال اور املاک محفوظ نہیں رہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی ڈیپلو نے ایس ایچ او دپلو اور ایس ایس پی تھرپارکر سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، چوری شدہ مال کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ڈیپلو شہر سمیت گردونواح میں رات کے وقت پولیس گشت اور نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا انتظامیہ بلا تاخیر عملی اقدامات کرتے ہوئے شہریوں میں پھیلا خوف ختم کرے اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرے۔

مزید خبریں

Back to top button