پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافے کی بڑی وجہ حکومتی نااہلی بھی ہے،شاہد آفریدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، بلکہ حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جب ٹیکس کلیکشن کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرول پر بھاری ٹیکس لگا کر رقم نکال لی جاتی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کر دیا ہے، براہِ کرم عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں مشکل میں تو وہ پہلے سے ہی ہیں۔

خیال رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہیں رکا، پانچ دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 30 روپے 13 پیسے بڑھی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button