اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،مریم جمیلہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر کامیاب زندگی بسر کی جاسکتی ہے، ناظمہ جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) ضلع بدین مریم جمیلہ کا سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) ضلع بدین کی ناظمہ مریم جمیلہ نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ وہ تلہار میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی رہنمائی، عدل و انصاف، اخوت، محبت اور امن کا درس دیتے ہوئے گزاری۔ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔ خواتین سمیت معاشرے کے ہر فرد کو نبی کریم ﷺ کی سیرت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
مریم جمیلہ نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کو صرف تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے اس کے پیغام کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کی اسلامی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ایک صالح اور باکردار معاشرہ تشکیل دیا جاسکے اس موقع پر صفیہ شمس .زہری جونیجو شازیہ کھوسہ و دیگر خواتیں موجود تھیں۔



