چھاچھرو میں میگھواڑ برادری کے دو فریقوں میں جھگڑا، ایک شخص زخمی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں پابوویرو، یونین کونسل کانٹیو کی حدود میں معمولی بات پر میگھواڑ برادری کے دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں سر پر چوٹ لگنے سے داهو ولد کرمون میگھواڑ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران لاڏو ولد ٽلو میگھواڑ کی جانب سے مبینہ طور پر داهو میگھواڑ پر حملہ کیا گیا، جس کے باعث وہ زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ شخص کے بارے میں مبینہ طور پر شراب نوشی اور بدسلوکی کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں، جبکہ چند ماہ قبل بھی اسی نام کے ایک شخص کی جانب سے کراچی سے ایک بھيل برادری کی لڑکی کو لانے کا معاملہ سامنے آیا تھا، تاہم سیاسی مداخلت کے بعد لڑکی کو واپس کردیا گیا تھا۔
علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی تھرپارکر سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، زخمی داهو میگھواڑ کو انصاف فراہم کیا جائے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ملوث شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔



