190ملین پاؤنڈ کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت سے متعلق کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کا ضمانت سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا جب کہ کیس کی سماعت 15 اکتوبر جمعرات کو ہوگی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں سزا معطلی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔



