فیلڈ مارشل عاصم منیرسے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔



