وزیراعظم شہباز شریف کا لوڈشیڈنگ پر سخت ایکشن، 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند کرنے پر پابندی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال، آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔
سندھ میں18گھنٹے لوڈشیڈنگ!شرجیل میمن نے بجلی بحران کو گورننس کی بدترین ناکامی قراردیدیا
اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔ وزیراعظم نے صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے کی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بجلی کی پیداوار و ترسیل کے لیے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں۔
وزیراعظم نے واضح ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
اجلاس میں بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی بھی شامل کی جائے اور انہیں ایک ہفتے کے اندر فعال کیا جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی صارفین ہیلپ لائن 118 کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ شکایت درج ہونے کے بعد صارف کو ٹوکن نمبر اور شکایت کے ازالے کے متوقع وقت سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔
حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع راجن پور کے علاوہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر پا



