مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کس سے ہوگا؟

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو طے پاگئی ہے۔ ماہ نور صفدر معروف صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی امرا میں منعقد ہوگی، جس میں صرف شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا ہے اور نکاح میں خاندان کے قریبی افراد کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button