یومِ فضائیہ پر پاک فضائیہ کا نیا جوشیلا نغمہ ریلیز، شاہینوں کی جرأت کو سلام

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لہو گرما دینے والا نیا قومی نغمہ ریلیز کر دیا گیا، جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

نغمے کے بول پاکستان کی مٹی سے محبت اور وطن سے وابستگی کے جذبات کو اجاگر کرتے ہیں، جبکہ اس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی وطن کے دفاع کے لیے بے مثال مہارت اور عزم کو خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔

نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی فیصلہ کن کارروائیوں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو بھی نغمے کا اہم حصہ بنایا گیا ہے، جنہوں نے پاکستان کی فضائی طاقت، دفاعی عزم اور حب الوطنی کی روشن مثالیں قائم کیں۔

نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار رہنے کا عزم بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button