ٹک ٹاکر ارشمہ کی پراسرار موت کا ڈراپ سین، پولیس نے خودکشی قرار دے دی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس ذرائع نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر موت کو خودکشی قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق ارشمہ نے مبینہ طور پر پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ وہ اسلام پورہ کے احمد ہاسٹل میں فلیٹ نمبر 203 میں اکیلی رہائش پذیر تھیں اور کچھ عرصہ قبل ہی یہ فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔

پولیس نے واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا، جس کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ جسمانی نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید واضح ہوگی، جس کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ارشمہ کی لاش چند روز قبل فلیٹ سے پراسرار حالت میں برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button