یومِ دفاع پر ٹھٹھہ میں دفاعِ پاکستان ونگ کی شاندار ریلی، پاک فوج اور شہداء کو خراجِ عقیدت

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب قوم اور پاک فوج نے ملکی دفاع کے لیے بے مثال اتحاد، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔

یومِ دفاع کے موقع پر دفاعِ پاکستان ونگ ٹھٹھہ کی جانب سے ونگ کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی کی قیادت میں ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک افراد نے قومی جذبے کے ساتھ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے اور ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر سید الطاف حسین شاہ شیرازی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں قومی اتحاد، بہادری اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ملک کے دفاع کے لیے قوم اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے نئے عزم کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button