شہید فاضل راہو پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم گرفتار

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) شہید فاضل راہو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس اور عدالت کو مطلوب روپوش ملزم عبدالستار دھاندل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی شہید فاضل راہو عبدالرحیم خاصخیلی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد خان کلوئی اور پولیس پوسٹ گراڑی کے انچارج اے ایس آئی ذوالفقار علی نظامانی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ جاتی میں درج قتل کے مقدمے سمیت ضلع بدین کے مختلف تھانوں میں درج متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے روپوش چلا آرہا تھا۔ ملزم کو پولیس اور عدالت کی جانب سے بھی مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق عبدالستار دھاندل کے خلاف مختلف تھانوں میں 2012ء سے 2026ء تک سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن میں 337-A(ii)، 506(ii)، 452، 397، 324، 353 اور 302 سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات میں FIR نمبر 123/2015، 61/2019، 107/2019، 08/2021، 61/2012، 11/2025، 46/2025، 47/2025، 174/2025 اور 20/2026 شامل ہیں، جبکہ تھانہ جاتی میں FIR نمبر 130/2025 زیر دفعہ 302 PPC بھی درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button