لاڑکانہ میں کھلا مین ہول 4 سالہ بچے کی جان لے گیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ شہر کے یاسین چوک کے قریب 4 سالہ معصوم بچہ ساجد علی چانڈیو کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں جا گرا، ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، والد الطاف چانڈیو کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا، بچے کی موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے، علاقہ مکینوں کے مطابق اس سے قبل بھی کھلے مین ہولز میں گرنے کے واقعات میں کئی معصوم بچے جانیں گنوا چکے ہیں، تاہم کھلے مین ہولز کو بند کرنے اور معصوم زندگیوں کو بچانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے.

مزید خبریں

Back to top button