اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ اور فرانس جرائم میں شریک ہو رہے ہیں، ایران


تہران(ویب ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اسرائیل کی مسلسل حمایت پر برطانیہ اور فرانس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے دونوں ممالک بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں۔
ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس فلسطین کی صورتحال پر محض تشویش کا اظہار کرکے اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہ کریں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنا اور کسی بھی شکل میں اس کی حمایت جاری رکھنا برطانیہ اور فرانس کا سوچا سمجھا فیصلہ ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کی حمایت کے ذریعے برطانیہ اور فرانس اس کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے جرائم میں شریک ہو رہے ہیں۔