وزیراعظم ہاؤس میں ہائی الرٹ! شہباز شریف نے داخلی سیکیورٹی پر بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ملک کی داخلی سیکیورٹی کے معاملے پر حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہائی لیول سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چاروں صوبوں کے آئی جیز سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی داخلی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، امن و امان اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں داخلی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ملک میں داخلی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں اور سیکیورٹی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کی اجلاس میں شرکت کو بھی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان سیکیورٹی معاملات پر مؤثر رابطہ کاری اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔
ملکی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا یہ اہم اجلاس غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق حکومت نے داخلی سلامتی کے معاملے پر نگرانی اور اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



