ٹرمپ کا ایران کے خلاف ’اقتصادی ڈے‘ کا اعلان، تعاون کرنے والے ممالک کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف معاشی دباؤ مزید سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک سے ایران کے ساتھ ہر قسم کے معاشی اور مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران کو معاشی سہارا دینے والے ممالک اور اداروں کو شدید اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے ایران سے تیل کی اسمگلنگ سمیت دیگر معاشی سرگرمیاں روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے بینکوں، کاروباری اداروں، ہوائی اڈوں یا حکومتی اداروں کو ایران کے لیے معاشی ’’لائف لائن‘‘ کا کردار ادا کرنے کی اجازت نہ دے۔

امریکی صدر نے تیل کی اسمگلنگ، کیش ٹرانسفر، ایکسچینج ہاؤسز، شپ رجسٹریز اور فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے ہونے والی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ٹرمپ نے اپنے اعلان کو ایران کے خلاف غیر معمولی معاشی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس کے اتحادی واشنگٹن کے ساتھ کھڑے ہوں اور ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرکے دباؤ میں لایا جائے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی صورتحال بھی غیر یقینی ہے۔ حالیہ کشیدگی نے عالمی تیل منڈیوں کو بھی متاثر کیا ہے، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 20 اگست کو تقریباً 92 ڈالر فی بیرل کے قریب رہی۔

مزید خبریں

Back to top button