سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان اور آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی کی دعوت پر دونوں چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے، جہاں وکلا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر وکلا کو تالیاں بجانے سے روک دیا۔

تقریب میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس علی باقر نجفی سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے دونوں چیف جسٹسز کو وکلا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کو فعال رکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

پیر مسعود چشتی نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے آئینی بینچ میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

تقریب میں پاکستان بار کونسل کے ارکان حفیظ الرحمن چوہدری، طاہر نصر اللہ وڑائچ اور ثاقب اکرم گوندل، سینئر ایڈووکیٹ محسن ورک، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد، ڈپٹی اٹارنی جنرل سونیا جدون اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری عثمان بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button