افغان سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، وزارت اطلاعات نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وزارت اطلاعات و نشریات نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی فضائی اور ڈرون کارروائی کی ویڈیو کلپس جاری کردیں، وزارت کے مطابق دو مختلف مقامات پر فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔وزارت کے مطابق ڈرونز اور طیاروں کے ذریعے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں بڑی مقدار میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں شہری آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے کیمپوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر ان کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا گیا۔یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی سکیورٹی اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔ پاکستان مسلسل افغان حکام سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button