عوام پر نیا بوجھ، پٹرول اور ڈیزل کے ڈیلر مارجن میں بڑا اضافہ منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں 15.51 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں صارفین پر دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34، 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو جائے گا۔

اس سے قبل دونوں مصنوعات پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر عائد تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 14 اگست کے فیصلے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button