بھارت کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کو اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا دھچکا

کولمبو (ویب ڈیسک) بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، جس سے میزبان ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 165 رنز سے شکست کے بعد سری لنکا کو سیریز برابر کرنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ میں لازمی کم بیک کرنا ہوگا، تاہم ٹیم کو اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

سری لنکا کے ہیڈ کوچ کرسٹین نے تصدیق کی ہے کہ کوشال مینڈس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث کچھ عرصے کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق پاتھم نسانکا اور دنیش چندیمل بھی بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔

اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے لیے سیریز میں واپسی ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، جبکہ بھارت پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد اپنی برتری مزید مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

مزید خبریں

Back to top button