صحافیوں کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک سے ملاقات

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )صحافیوں کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک سے ملاقات حافظ مسعود احمد نےاوکاڑہ تعیناتی پرمبارک باد دی وفد میں سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب عبد الوحید چوہدری، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب حافظ مسعود احمد نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز اوکاڑہ و دیگر شامل تھے ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے صحافیوں کو ملک کا چوتھا ستون قرار دیا اور کہا کہ کہ میرے دروازے آ پ کے لیے کھلے ہیں آ پ کوئی ایسے معاملات دیکھں جس میں اصلاح کی ضرورت ہو تو میرے علم میں لا ئیں شہریوں کی فلاح و بہبود ،امن و امان اور مسائل کے حل کے لیے صحافیوں کا تعاون درکار ہے انہوں نے کہا کہ ایسا میکنزم بنایا جائے ہر ماہ ایک مرتبہ ملاقات ہو جائے اس سے حالات سے آگاہی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ آ پ نسلی اور اصلی صحافی ہیں نقلی صحافی نہیں ، ملاقات بہت خوش گوار موڈ میں ہوئی

مزید خبریں

Back to top button