بدین کے ماہی گیر بنیادی سہولیات اور جائز حقوق سے محروم، فشر فوک فورم کا احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)پاکستان فشر فوک فورم ضلع بدین کے رہنماؤں نے بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے ماہی گیروں کے بنیادی مسائل حل کرکے انہیں جائز حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے پاکستان فشر فوک فورم ضلع بدین کے صدر ایم سومار ملاح سینئر نائب صدر ساجن شیخ نائب صدر عبدالخالق ملاح جنرل سیکریٹری عبدالرزاق ملاح جوائنٹ سیکریٹری حیدر علی ملاح اطلاعات سیکریٹری محمد میرانی خزانچی یار محمد ملاح اور آفیس سیکریٹری لطف اللہ ملاح نے کہا کہ ماہی گیر اپنی جان خطرے میں ڈال کر سمندر اور آبی وسائل سےمچھلی کا شکار کرکے عوام تک پہنچاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بدین ضلع کے ماہی گیر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے حقوق اور معاشی آزادی کے لیے مرحوم محمد علی شاہ کی خدمات اور جدوجہد تاریخی حیثیت رکھتی ہیں جنہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں بدین ضلع کے ماہی گیروں کے حقوق اور ملکیتی مفادات کے تحفظ کے لیے نئے جذبے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے گی رہنماؤں نے کہا کہ ماہی گیروں کی بستیوں اور مچھلی پکڑنے کے مقامات پر پینے کے صاف پانی بجلی صحت سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ ماہی گیروں کو مچھلی کے مناسب اور جائز نرخ بھی نہیں ملتے لائسنس اور دیگر قانونی معاملات کی آڑ میں ماہی گیروں کے وسائل اور روایتی ماہی گیری کے علاقوں پر قبضوں کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی ماہی گیروں کو ان کے قانونی اور بنیادی حقوق دیے جائیں روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ماہی گیروں کی بستیوں میں صاف پانی بجلی صحت سڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اس کے علاوہ ماہی گیروں کو کشتیاں جال اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا جائےرہنماؤں نے مزید مطالبہ کیا کہ لائسنس کی آڑ میں ماہی گیروں کے حقوق اور وسائل پر ہونے والے قبضوں کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں ماہی گیروں کو مچھلی کے مناسب اور منصفانہ نرخ دلائے جائیں اور ان کے روزگار و معاشی تحفظ کے لیے مستقل اور عملی پالیسی تشکیل دی جائے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فشر فوک فورم ضلع بدین کی نئی باڈی ماہی گیروں کے حقوق روزگار اور عزت کے تحفظ کے لیے قانونی جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔



