لاہور بار اور پی ٹی آئی وکلاء کی ریلی سے قبل پولیس ایکشن، متعدد افراد حراست میں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہوربار اور پی ٹی آئی وکلاء کی ریلی کی کال پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نےایوانِ عدل کے باہر سےپی ٹی آئی کارکنوں اور وکلاء کی گرفتاریاں شروع کر دیں،حکام کےمطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلیےایوانِ عدل اوراسکے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔صورتحال کےپیشِ نظرپولیس نے ایوانِ عدل کےاطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کےلیےبندکردیں،سول سیکرٹریٹ سےپی ایم جی چوک تک دونوں اطراف رکاوٹیں کھڑی کرکےراستےسیل کردیےگئے،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔



