انسانیت شرما گئی،بے ہوش نوجوان کی مدد کےبجائے ایک لاکھ 5 ہزار روپے چوری

بورےوالا(رپورٹ:محمدریحان خالد سندھو جانو/ ڈاٹ/ پی کے)راستے میں بے یارو مدد پڑے بے ہوش نوجوان کی مدد کرنے کی بجائے نامعلوم شخص جیب سے رقم چوری کر کے فرار ہو گیا۔تفصیل کے مطابق بورےوالا نواحی گاؤں چک نمبر 265 ای بی کا رہائشی نوجوان علی زین گجر گھر سے نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ پر آیا اور ایک لاکھ 5 ہزار روپے رقم نکلوائی اور واپس گھر جا رہا تھا کہ چک نمبر 263 ای بی کے قریب وہ اچانک گرا اور بے ہوش ہو گیا۔اسی دوران نامعلوم مبینہ ملزمان نے بے ہوش پڑے ہوئے علی زین کو ہسپتال منتقل کرنے یا کسی ادارے کو اطلاع دے کر اس کی جان بچانے کی بجائے اس کی جیب میں موجود رقم چوری کر لی اور فرار ہو گئے۔مبینہ ملزمان علی زین کو بے ہوشی کی ہی حالت میں وہیں پڑا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔



