ایرانی صدر کی عوام سے دشمن کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی اپیل

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عوام سے دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی اپیل کردی، ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں تاکہ ناانصافی اور ظلم کے سامنے سر نہ جھکائیں۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ جس طرح ہمیں دشمن کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے، اسی طرح ہمیں اپنے شہریوں کیساتھ بھی نا انصافی نہیں کرنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مشکلات اور بیرونی دباؤ کے باوجود مزاحمت دکھائی۔



