وہاڑی بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال، گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے


بوریوالا(جانو ڈاٹ پی کے) وہاڑی بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق صاف ستھرا پنجاب مہم کی ٹیم کی عدم موجودگی کے باعث بازار میں صفائی کا نظام متاثر ہے اور گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صفائی کا عمل شروع کیا جائے اور وہاڑی بازار کو گندگی سے پاک کرکے صاف ستھرا بنایا جائے۔